تکذیب نکاح کا کیس، لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں ، اداکارہ میرا کا عدالت میں بیان

Vehicle Tracking Solution

تکذیب نکاح کا کیس، لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں ، اداکارہ میرا کا عدالت میں بیان

February 3, 2021 Entertainment News National News 0

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ مشہور اداکارہ ہوں، لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کی، اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، میرا نے استدعا کی کہ میں بے قصور ہوں، کیس سے بری کیا جائے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ عتیق الرحمان میرا شوہر نہیں۔ اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے تمام ویڈیوز کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *