سندھ میں کوروناکے وار جاری، مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 مریض جاں بحق ہو گئے، اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 33 ہو گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبےمیں کورونا کے مزید 543 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار269 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 699 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 94 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے حوالے سے این سی او سی نے انتہائی اہم اور بروقت قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے ویکیسن لگانے کی مہم کا آغاز کر دیاہے ۔
Corona war continues in Sindh 29 more people lost their lives coronavirus in Sindh daily news KARACHI (Daily Pakistan Online) Corona virus has killed 29 more patients in Sindh in the last 24 hours bringing the total number of deaths to 4033. today news