نجی ٹیچنگ ہسپتال سے ملنے والی لڑکی کی لاش، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف

Vehicle Tracking Solution

نجی ٹیچنگ ہسپتال سے ملنے والی لڑکی کی لاش، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف

February 3, 2021 Uncategorized 0

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹیچنگ ہسپتال میں چھوڑی گئی لڑکی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفیہ مریم کا اسقاطِ حمل شور کوٹ میں کرایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے تین روز کے مکمل آرام کا مشورہ دیا لیکن اس کے دوست اسے کار میں لاہور لے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق لڑکی کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے کار میں ہی ہوگئی تھی جس پر اس کے دوست اس کی لاش کو نجی ٹیچنگ ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے نجی ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی جس کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش اس کا ایک دوست چھوڑ کر فرار ہوا تھا، مذکورہ کیس میں دو خواتین سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *