’ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Vehicle Tracking Solution

’ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

February 3, 2021 Sports News 0

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کیرون پولارڈ کے کار حادثے میں ہلاک ہونے کی جعلی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تھرتھلی مچا دی اور پوری دنیا میں ان کے مداح اور کرکٹرز ششدر رہ گئے لیکن بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ یہ خبر اور اس حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیو جعلی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کار حادثے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کار کیرون پولارڈ کی ہے جسے وہ خود چلا رہے تھے اور اسے حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ کیرون پولارڈ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو اور خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ اور پریشان ہو گئے۔ 

 بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ کیرون پولارڈ کی کار کو حادثے اور اس میں ان کی ہلاکت سے متعلق خبر سراسر جعلی ہے اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر مکمل صحت یاب اور فٹ ہیں اور ابوظہبی میں ٹی 10 کرکٹ لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ دکن گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سوشل میڈیا پر کسی کرکٹر کے انتقال کی خبر پھیلی ہو، ایسا بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کے ساتھ بھی ہوچکا ہے جبکہ ان سے قبل ایک مرتبہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر بھی وائرل ہو چکی ہے۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *