پاکستان برطانیہ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ، بڑی پیشرفت سامنے آگئی

Vehicle Tracking Solution

پاکستان برطانیہ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ، بڑی پیشرفت سامنے آگئی

February 3, 2021 International News National News 0

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان اور برطانیہ کے مابین مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں تعینات برطانوی  ہائی کمشنر  کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاہدے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان سے متعلق برطانیہ کی مثبت سیکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو فائدہ ہوا اور پاکستان کا بیرونی دنیا میں تشخص بہتر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کورونا کو قابو کرنے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *