حکومت نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

Vehicle Tracking Solution

حکومت نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

February 6, 2021 National News 0

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سپتنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی،سپتنک فائیو کو ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 7 کے تحت اجازت دی گئی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈریپ منظوری پر سپتنک فائیو ویکیسن پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی کمپنی نے سپتنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی،ذرائع کاکہناہے کہ کراچی کی فارما کمپنی سپتنک فائیو کورونا ویکسین درآمدکرے گی،فارما کمپنی کو سپتنک فائیو کے استعمال کی اجازت تین ماہ کیلئے دی گئی،سپتنک فائیو کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *