معروف امریکی خاتون ڈانسر نے جسم کے ایسے نازک حصے پر ٹیٹو بنوالیے کہ یقین کرنا مشکل

Vehicle Tracking Solution

معروف امریکی خاتون ڈانسر نے جسم کے ایسے نازک حصے پر ٹیٹو بنوالیے کہ یقین کرنا مشکل

February 6, 2021 Entertainment News 0

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ جسم پر تو ٹیٹو بنواتے ہی تھے لیکن اس امریکی لڑکی سے ملیے جس نے اپنی بینائی کو داﺅ پر لگاتے ہوئے آنکھوں کے دیدوں پر ہی ٹیٹو بنوا ڈالے۔

 میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی رہائشی اس 25سالہ لڑکی کا نام ڈیوون او کیلی ہے ، جس نے اپنی آنکھوں کے دیدوں پر اودے رنگ کے ٹیٹو بنوائے۔ 2018ءمیں دیدوں پر ٹیٹو بنوانے سے قبل کیلی کو وارننگ دی گئی تھی کہ اس کے بعد اسے مسلسل سردرد، بینائی کی کمزوری یا پھر یکسر اندھے پن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم کیلی نے اس وارننگ کی پروا نہ کی اور دیدوں کے سفید حصے کو ’اودے‘ رنگ میں رنگوا لیا۔

رپورٹ کے مطابق کیلی، جو ایک ماڈل او رڈانسر ہے، کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیٹو بنوانا بہت اچھا لگتا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں پورے جسم پر ٹیٹو بنوا لوں۔ کیلی نے 15سال کی عمر میں پہلا ٹیٹو بنوایا تھا اور اب تک اپنی اس خواہش کی تکمیل میں اپنے جسم کے بیشتر حصے کو ٹیٹوز سے ڈھانپ چکی ہے۔ کیلی کا کہنا تھا کہ ”میرے جسم پر بہت زیادہ ٹیٹو ہونے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ میری طرف بہت زیادہ رہنے لگی ہے اور گاہے مجھے اجنبی لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ کئی لوگ اب تک مجھے کہہ چکے ہیں کہ میں ان ٹیٹوز کی وجہ سے جہنم میں جاﺅں گی۔“

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *